ہر دھمکی حقیقی سمجھی جاتی ہے، فوجی تیاری مزید بڑھائیں گے، ایران کا دوٹوک مئوقف
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران اپنے مخالف ممالک کی جانب سے دی جانے والی ہر دھمکی کو حقیقی اور قابلِ اعتبار سمجھتا ہے، خواہ وہ نفسیاتی دباو¿ یا جنگی پروپیگنڈے کا حصہ ہی کیوں نہ ہو۔ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے کو معمولی نہیں سمجھتا اور ہر قسم کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ایران نہ تو کسی خطرے سے غافل ہوگا اور نہ ہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھے گا۔ ان کے مطابق ملک کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھتی ہیں۔ ایران ہر دھمکی کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے، فوجی تیاری بڑھانے، دفاعی حکمت عملی بہتر بنانے اور دشمن کے خلاف مو¿ثر بازدار قوت قائم رکھنے کے لیے استعمال کرے گا۔ ایران اپنی فوجی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ جاری رکھے گا تاکہ کسی بھی بیرونی جارحیت یا ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جا سکے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران، امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بیانات اور فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر اپنی دفاعی تیاریوں اور عسکری حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔


