ڈیرہ مراد جمالی، تمبو کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)تمبو کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ غلام نبی میں گزشتہ روز مبینہ ملزم علی نواز نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی شبنم کو قتل کرکے فرار ہوگیا پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع پر مقتولہ کی لاش ار سی ایچ منجھو شوری میں لائی گئی ایمبولینس ہونے کے باوجود ڈرائیور نہ ملنے کی وجہ سے خاتوں کی لاش تین گھنٹوں سے زیادہ فرش پر پڑی رہی اور خون بہتا رہا بعد ازاں خاتون کی لاش پولیس کی گاڑی مین ڈال کر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے آارسی ایچ منجھو شوری کے عملے کی غفلت اور ناہلی لاپرواہی پر محمکہ صحت بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں