عمان کے بعد امریکا ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پا جانے کا امکان ہے،ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے، امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سے عمل کیلئے تیار ہے۔ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے، جہازوں سے ٹرانزٹ فیس کا معاملہ ایرانی قیادت کے فیصلوں اور امریکی رویہ پر منحصر ہوگا۔ایران عمان مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل کھولی جائے گی، نیا ماڈل پچھلے 60 برسوں سے جاری انتظام سے مختلف ہوگا، جہازوں کے راستے کا قابل ذکر حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سے عمل کیلئے تیار ہے۔ ایران عمان ڈیل کے بعد امریکا ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں