اسرائیل غزہ میں آبادیوں اور شہریوں کے دفاع کیلئے کارروائیاں جاری رکھے گا،اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فوج غزہ میں اپنی پیشگی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ ہم نے شدت پسند تنظیم کو نمایاں طور پر کمزور کیا ہے اور سکیورٹی کی صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں پیشگی کارروائیاں جاری رکھیں گے، خطرات کا خاتمہ کریں گے اور اسرائیلی آبادیوں اور شہریوں کا دفاع کریں گے۔ اس کی ایک واضح مثال شدت پسند تنظیم کے عسکری ونگ کی خصوصی فورس کے اہلکاروں اور 7 اکتوبر کے حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں شریک افراد کا تعاقب ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل بورڈ آف پیس کے غزہ نمائندے نکولائے ملادینوف نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں شدت پسند تنظیمکو غیرمسلح کرنے اور غزہ کا انتظام شہری حکومت کے حوالے کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بورڈ آف پیس کے نمائندے نے معاہدے پر پیش رفت کے دوران اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ پر اپنے حملے روک دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں