خضدار اسماء جتک معمہ، حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، معاون محکمہ داخلہ


معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت نےاسماء جتک کے والد اور دیگر افراد کی ہلاکت کے واقعے پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمشنر قلات ڈویژن کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حب اور ڈپٹی کمشنر آواران کمیٹی کے ارکان جبکہ ایس پی حب کو ممبر سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور اسپیشل برانچ پولیس کے نمائندے بھی شامل ہوں گےکمیٹی واقعے کے تمام حقائق، حالات اور محرکات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی نشاندہی کرے گی۔ کمیٹی واقعے کے ذمہ داران کا تعین قانون اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کرے گی۔کمیٹی کو ضرورت پڑنے پر متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اپنی جامع رپورٹ 15 روز کے اندر حکومت بلوچستان کو پیش کرنے کی پابند ہوگی،حکومت بلوچستان واقعے کے تمام پہلوؤں کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کو یقینی بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں