آزادکشمیر میں تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی، 2 اضلاع کے الیکشن ملتوی

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزادکشمیر میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخابات ملتوی کا اعلان کر دیا۔پرانے شیڈول کے تحت پونچھ ڈویڑن کے چار اضلاع کی 11 نشستوں پر الیکشن ہونا تھے لیکن الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے مطابق تیسرے مرحلے میں باغ اور ضلع حویلی میں انتخابات ہوں گے۔خیال رہے کہ آزاد میں پہلے مرحلے کے لیے الیکشن 27 جولائی کو ہوئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 2 اگست کو ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے