کوئٹہ شہر میں موبائل ڈیٹا سروس ایک بار پھر بند
کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس ایک بار پھر بند کردی گئی جس کے باعث شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے باعث شہریوں کو آن لائن رابطوں اور انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں دشواری پیش آرہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سروس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی ہے تو متعلقہ حکام کو اس حوالے سے عوام کو بروقت آگاہ کرنا چاہیے۔اہل کوئٹہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں شہریوں کو واضح معلومات فراہم کی جائیں اور موبائل ڈیٹا سروس بحال کی جائے۔
Load/Hide Comments


