وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کےخلاف پریس کانفرنس کرنے پر ڈاکٹر عائشہ فیض گرفتار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کےخلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ سی ٹی ڈی حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف مقدمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس کے تناظر میں درج کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عائشہ فیض نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، اس کے تاریخی پس منظر اور حالیہ واقعات پر اظہار خیال کیا تھا۔ ڈاکٹر عائشہ فیض کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم مقدمے میں شامل دفعات، گرفتاری کی وجوہات اور دیگر قانونی کارروائی کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں