15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے۔ پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ 2 صوبے جل رہے ہیں، حکومت نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے جب کہ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے، 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے قبل ازیں فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہو چکا ہے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے بات چیت کررہے ہیں، اسمبلی میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں