کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزما ن گرفتار کر لیا گیا، پولیس ذرائع
کوئٹہ (این این آئی)پولیس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا ۔تھانہ شہید محمود الرحمن کی حدود میں سریاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی قبضے میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


