حکومت کا آئی ایم ایف کو قرض کی قسط وصول کرنے کےلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غورکر رہی ہے، ذرائع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک) حکومت آئی ایم ایف کو منانے کیلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو منانے کےلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے اہداف کے حصول کے لیے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دے گی۔
Load/Hide Comments


