پنجگور ،سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کلی سوران میں 5عسکریت پسند ہلاک ،متعدد زخمی ، بھاری مقدار میں اسلحہ و گورلہ بارود برآمد
پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے تحت پنجگور کے علاقے کلی سوران میں جدید تکنیک کی مدد سے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے گھات لگا کر ایک انتہائی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔عسکریت پسند موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ایک بڑی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے۔کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کوبھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں، 1 لائٹ مشین گن (LMG)، 4 سب مشین گنز (SMGs)، 1 آئی ای ڈی ڈیوائس، 3 واکی ٹاکی سیٹس، 4 بینڈولیئرز، 10 میگزینز، 200 ایس ایم جی راو¿نڈز، 500 ایل ایم جی راو¿نڈز شامل ہےں۔یہعسکریت پسند پنجگور اور ملحقہ علاقوں میں تاجروں اور مقامی افراد کی لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان، عام عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔


