وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈرکوئٹہ کی زیر صدارت 28واں دفاعی جائزہ اجلاس
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور کور کمانڈرکوئٹہ کی زیر صدارت بلوچستان کی موجودہ صورتحال بارے 2روزہ 28واں دفاعی جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں اور صوبے کیلئے مزید اقدامات کرنے پرغور کیا گیا۔بلوچستان کے درخشندہ مستقبل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ ۔ اجلاس کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اہم علاقوں میں مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہیہ اجلاس باقاعدگی سے ہورہا ہے جس سے صوبے میں امن و استحکام کیلئے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں،ہر تین ہفتوں بعد ہونے والے اجلاس کا مقصد سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا اور صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے، اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں اور محکموں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔


