حکومت بلوچستان کا سرکاری دفاتر میں جمعہ کا دن بطور ورکنگ ڈے منانے کا فیصلہ
حکومت بلوچستان کا سرکاری دفاتر میں جمعہ کا دن بطور ورکنگ ڈے منانے کا فیصلہ
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے جاری کردہ سرکلر جاری کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز کو ورکنگ ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ کی جانب سے 21 جون 2026 کو جاری سابقہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں اب جمعہ کو صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں ورکنگ ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔حکومت بلوچستان نے تمام متعلقہ محکموں، انتظامی سیکرٹریز، ڈویڑنل کمشنرز اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فیصلے پر لفظ اور روح کے مطابق سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments


