سندھ طاس معاہدے سے متعلق متفقہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی اہم قانونی کامیابی ہے ،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق متفقہ فیصلہ پاکستان کے مو¿قف کی اہم قانونی کامیابی ہے۔ بھارت یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل، ختم یا ”التوا“ میں نہیں رکھ سکتا، معاہدہ بدستور نافذ اور پابند ہے یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کی پاسداری کی فتح ہے۔ پاکستان کے آبی حقوق کا تحفظ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
Load/Hide Comments


