پسنی مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولا کے قریب ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

پسنی (نامہ نگار) پولیس ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر ماکولا کے قریب بس اور دو پک اَپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دونوں پک گاڑیوں کے ڈرائیوز جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق حادثہ ماکولا کے قریب پیش آیا، جہاں بس اور دو پک اَپ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں صغیر احمد ولد غفور، سکنہ تربت، اور امجد ولد استاد واحد میانداد، سکنہ بنگلہ بازار پسنی، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے پاک اومان اسپتال پسنی منتقل کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں