قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
کرا چی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی کے بیان کے مطابق قطر سے ایل این جی لے کر کارگو شپ پورٹ قاسم کراچی پر پہنچ گیا۔قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچا ہے۔پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی ہے، قطر سے ایل این جی کارگو المرونا پہنچا ہے۔ جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل 2 پر لنگر انداز ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


