آواران ماشی بائی پاس زیر تعمیر روڈ میں ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت، کاوزے کلوٹ کا کام دو ماہ سے ادھورا، بارش کی صورت میں سڑک دوبارہ بند ہونے کا خدشہ

آواران (انتخاب نیوز) آواران ماشی بائی پاس روڈ میں زیرِ تعمیر کلوٹ کا کام مبینہ طور پر ادھورا چھوڑ دیے جانے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کلوٹ میں پائپ نصب کرنے کے بعد انہیں مناسب طریقے سے سٹنگ اور مضبوط نہیں کیا گیا، جبکہ پائپوں کے اوپر چند ٹرپ مٹی ڈال کر کام چھوڑ دیا گیا ہے، جس سے معمولی پانی کے بہاو¿ کی صورت میں بھی پائپ بہہ جانے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ جون اور جولائی میں ہونے والی بارشوں کے دوران مقامی زمینداروں کی جانب سے فصلوں کو پانی دینے کے بعد اضافی پانی کلوٹ میں چھوڑا گیا، جس کے باعث ماشی بائی پاس روڈ کا راستہ متاثر ہوکر بند ہوگیا تھا۔ عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر آواران عقیل کریم بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو کلوٹ میں پائپ نصب کرنے سمیت ضروری اقدامات کی سخت ہدایات جاری کی تھیں۔عوامی حلقوں کے مطابق ایک ماہ گزرنے کے بعد ٹھیکیدار کی جانب سے پائپ تو نصب کردی گئی ہیں، تاہم کلوٹ کا کام تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔ پائپوں کو مناسب طریقے سے مضبوط نہ کرنے اور حفاظتی تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث آئندہ بارش کی صورت میں پانی پائپوں کو بہا کر لے جانے اور سڑک دوبارہ بند ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ماشی بائی پاس روڈ پر روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیوں اور عوام کی آمدورفت کے باعث سڑک پر مٹی اڑنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاو¿ نہ ہونے کی وجہ سے گردوغبار پھیل رہا ہے، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری سمیت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر آواران عقیل کریم بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ ماشی بائی پاس روڈ پر روزانہ کم از کم دو مرتبہ پانی کا چھڑکاو¿ یقینی بنائے، جبکہ کلوٹ میں نصب پائپوں کو فوری طور پر مضبوط اور باقی ماندہ تعمیراتی کام مکمل کیا جائے تاکہ بارش کے دوران سڑک کی بندش اور عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں