غزہ، اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت زمین بوس،5 بچوں سمیت 16جاں بحق
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افرادجاں بحق ہوگئے۔ منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے کم از کم 100 فلسطینیوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں تقریباً 50 بچے بھی شامل ہیں۔ ملبے سے اب تک 16 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 12 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامناہے۔آج صبح گرنے والی عمارت اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شدید خستہ حالی کا شکار تھی، عمارت کا ملبہ قریبی گھروں اور بے گھر افراد کے خیموں پر جا گرا جس کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔ غزہ میں مسلسل بمباری اور ناکا بندی کے باعث ہزاروں کمزور اور نیم تباہ شدہ عمارتیں رہائش کے لیے انتہائی خطرناک ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


