نوشکی، پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ، پولیس ذرائع
نوشکی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے جاری کردہ بیان کے مطابق نوشکی کلی جمال آباد میں پولیو مہم کی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار محمد یاسر اور عبدالرﺅف جاں بحق ہو گئے ، فائرنگ کے بعد مسلح افراد جاں بحق اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


