پاک سعودیہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی جب کہ اس دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری،خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر مدت کے رہائشی ویزے کے باہمی استثنا کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔


