بلیدہ واقعے پر کسی انسانی حقوق کی تنظیم یا بلوچ قوم پرست جماعتوں نے مذمتی بیان نہیں دیا، ظہور بلیدی

صو بائی وزیر ظہور بلیدی کا ایکس پر ایک بیان میں کا کہنا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بشمول نام نہاد بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتیں اس طرح کے گھناونے واقعات پر لب کشائی نہیں کرتے، یہ بلیدہ میں دوسرا واقعہ پیش آیا ہے اور اس سے پہلے پروم، بالگتر اور دشت میں اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں متعدد خواتین و بچے دہشت گردی کے ایندھن بنے، کسی انسانی حقوق کی تنظیم یا بلوچ قوم پرست سیاسی جماعت نے ان واقعات پر مذمتی بیان نہیں دیا۔دوسری پوسٹ میں اس نے بلیدہ میں 12 سالہ بچے کے مبینہ اغوا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کیا یہ بلوچیت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں