جھل مگسی، بدامنی کے واقعات کیخلاف گرینڈ جرگے میں مگسی امن فورس کے قیام کااعلان

ڈیرہ مراد جمالی(ویب دیسک) جھل مگسی نواب زادہ میر نادرعلی مگسی کی قیادت میں مگسی قبیلے کا گرینڈ جرگہ ہزاروں کی تعداد میں شرکت مسلح افراد کی سرکوبی کیلئے مگسی امن فورس کا قیام نفور سمیت جھل مگسی کے مختلف پہاڑی ایریاز میں بڑے پیمانے پر مورچے قائم جدید ٹیکنالوجی ڈرون سمیت جدید قسم کے ہتھیاروں سے فورس کو لیس کردیا گیا.گشت اور پٹرولنگ بھی شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق جھل مگسی میں مسلح افراد کی نقل و حمل کو روکنے مسلح افراد کی جانب سے اے روز جھل مگسی خصوصا نواب ذوالفقار علی مگسی کے نفور میں نجی ریسٹ ہاوس پر حملوں اغواءکے واقعات تھانوں پر حملوں کے بعد نواب زادہ میر نادرعلی مگسی کی قیادت میں مگسی قبیلے کا ایک بہت بڑا گرینڈ جرگہ نفور میں ہو جس میں مگسی قبیلے کے ہزاروں افراد کی شرکت ہوئی گرینڈ جرگے میں جھل مگسی میں قیام امن اور عوام کی جان ومال کی حفاظت و قومی املاک کے تحفظ کے لیے مگسی امن فورس تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق مگسی امن فورس نے نفور سمیت جھل مگسی کے مختلف پہاڑوں میں مورچے قائم کر دیے ہیں امن فورس کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکو جدید و بھاری ہتھیاروں سے لیس کردیا گیا ہے فورس نے جھل مگسی میں گشت اور پٹرولنگ شروع کردی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے