بلیدہ، 23 ستمبر کو اغوا ہونے والے شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

بلیدہ(نمائندہ انتخاب) 23 ستمبر کو اغوا ہونے والے شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد۔ پولیس ذائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے زیردان سے آج 3 اکتوبر کو حامد ولد سید سکنہ زیردان کی گولیوں سے چھلنی لا ش برآمد ہوئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حامد کو 23 ستمبر کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں