سرفراز بگٹی اور انوار الحق کو اللہ نے بڑے عہدوں سے نوازا ہے ، یہ ان کے کردار اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ درست تاریخ بتارہے ہیں ، قوم پرستوں نے ہمیشہ ہمیں بلوچ اور پشتون تاریخ کو غلط اور اپنے مفاد میں پیش کیاہے اب اگر ایک شخص ریسرچ اور تحقیق کی بنیاد رپر اصلاح کررہا ہے تو وہ قابل دادہے۔اللہ نے انوار الحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی کو بہت بڑے عہدوں سے نوازا ہے ان کا کردار اور کارگردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اللہ پاک بڑے عہدوں کےلئے اپنے پسندیدہ بندوں کو ہی چنتا ہے،حق اور سچ بولنے والوں کو ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن وقت گواہ رہے گا کہ ان شخصیات نے بلوچستان کےلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ امر رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں