بہت جلد میری کتاب شائع ہوگی ، یہ ایک خواب کی تعبیر اور نئے علمی سفر کا آغاز ہے،بابر یوسفزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنے مشاہدات، تجربات اور اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ علم کی بنیاد پر ایک کتاب لکھنے کی کوشش کی ہے۔ الحمدللہ، کتاب اب اپنے آخری مراحل میں ہے۔ ان شاءاللہ، بہت جلد میری پہلی کتاب شائع ہوگی۔ یہ میرے لیے ایک خواب کی تعبیر اور ایک نئے علمی سفر کا آغاز ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے دوسروں کے لیے بھی مفید بنائے۔
Load/Hide Comments


