پی ٹی آئی کی انتہائی پسندی نہ چھوٹی تو عمران خان آصف زرداری کا جیل میں رہنے کا ریکارڈ توڑ دینے، بلاول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ انتہا پسندی اور بائیکاٹ کی سیاست کی وجہ سے سب سے تحریک انصاف کے جھگڑے ہیں۔ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو خان صاحب جیل میں رہنے کا ا?صف علی زرداری صاحب کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ پاکستان کی سیاسی روایت ہے کہ جو آج جیل میں ہوتا ہے وہ کل اقتدار میں ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منفی سیاست کے راستے پر چل رہے ہیں، کچھ دن پہلے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے لیے تیار تھی لیکن خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔ جو یونین کونسل کی سیٹ نہیں نکال سکتے وہ صوبے کی بات کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال اور محسن نقوی سندھ کے ہر شہر میں جائیں اور لوگوں سے پوچھیں کہ کیا انہیں صوبہ چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں