خاران کوئٹہ روڑسے کمشنر رخشان ڈویژن کے اغوا ہوجانے کی اطلاعات، سرکاری تصدیق تاحال نہ ہوسکی

خاران (نمائندہ انتخاب)ذرائع کے مطابق خاران کوئٹہ مین روڑ برشونکی کے ایریا سے مسلح افراد کیجانب سے دوران ناکہ بندی کمشنر رخشان ڈویژن اسد اللہ کاکڑ کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاع ہے،واضح رہے اسد اللہ کاکڑ ماضی میں بھی بطور ڈپٹی کمشنر خاران خدمات سرانجام دی ہے جبکہ اب موصوف کمشنر اسد اللہ کاکڑ بطور کمشنر رخشان ڈویژن تعنیات ہوئے تھے اور وہ اپنے عہدے کی چارج سنبھالنے خاران جارہے تھے،تاہم اب تک ضلعی یا صوبائی حکومتی سطح پر کمشنر رخشان ڈویڑن کی اغواء ہونے کی تصدیق نہیں کیا جاسکا ہے،یاد رہے گزشتہ ماہ اسی مقام سے ڈپٹی کمشنر خاران بھی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواءہوئے تھے جو 11دن بعد بازیاب ہوگئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں