ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بی ایس او پجار کے وفد کی اہم ملاقات، طلباءکے مسائل پر تفصیلی گفتگو

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) پجار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ اور صوبائی جنرل سیکرٹری شے مرید رشید بلوچ نے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بی ایس او پجار کے وفد نے کوئٹہ میں رہائش پذیر طلباءو طالبات کو درپیش مختلف مسائل سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد نے بالخصوص بروری روڈ سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں طلباءکو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل، تعلیمی اداروں میں طلباءو طالبات کو درپیش مشکلات اور دیگر اہم تعلیمی و انتظامی امور پر گفتگو کی۔وفد نے اس بات پر زور دیا کہ طلباءو طالبات کو تعلیمی اداروں تک رسائی کے لیے درپیش مشکلات کے حل اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی بحالی کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، تاکہ طلباءاپنی تعلیمی سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رکھ سکیں۔اس موقع پرڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بی ایس او پجار کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ طلباءکے مسائل اور مشکلات ان کے لیے اہم ترین معاملات میں شامل ہیں۔ طلباءکو درپیش مسائل کے حل کے لیے وہ اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے فوری طور پر رابطہ کرکے ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے