وزیر داخلہ کا کوئٹہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ضیا لانگو
ؓٓکوئٹہ ( آئی این پی )وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہر میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


