بلوچستان ،عبدالقادر آزاد حیثیت سینیٹ الیکشن لڑیں گے
پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے تحفظات ظاہر کیے جانے پر پارٹی نے عبدالقادر سے سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ واپس لے لیا تھا—
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر عبدالقادر نے سینیٹ الیکشن کیلئے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے تحفظات ظاہر کیے جانے پر پارٹی نے عبدالقادر سے سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔
مسلسل تنقید کے بعد تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔
پی ٹی آئی نے عبدالقادر کو بلوچستان سے جنرل نشت پر ٹکٹ جاری کیا تھا اور ان ناموں کی منظوری وزیراعظم نے خود دی تھی۔
Load/Hide Comments


