مہنگائی کے باعث لوگ اپنا گھر نہیں چلاسکتے،کبیرمحمدشہی

اسلام آباد:سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کی سربراہی میں سینیٹ قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا،اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی فورٹین ون کے الاٹیز کو قبضہ دینے کا معاملہ زیر غور آیا جس پر ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی وسیم حیات باجوہ نے بتایا کہ جی 14 ون میں لوگ رہائش پذیر ہیں جھنگی والے ایریا کے لوگوں کو ایوارڈ کے تحت پیسے دے دیے،ٹھلہ کیلوگ سروے نہیں کرنے دیتے اور رکاوٹ کرتے ہیں،جو علاقہ کلیئر ہے وہاں کام شروع کر رہے ہیں،انکی جو ڈیمانڈ تھی کہ ہمیں پلاٹ بھی دیے جائیں وہ بھی پوری کر رہے ہیں،مگر لوگ تعاون نہیں کر رہے،اراکین کمیٹی نے کہاکہ 2004 سے لوگوں نے پیسے دیے ہیں ابھی تک انہیں پلاٹ نہیں ملے، جس پر ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی نے کہاکہ ہم پے منٹ اور پلاٹ دینے کو تیار ہیں،اگر علاقہ سے تعاون نہ ملاتو آپریشن کیطرف جانا پڑیگا۔اجلاس میں ڈی جی سٹیٹ آفس عبید الدین نے بتایا کہ 1995 کے بعد کوئی نئی سرکاری رہائش گاہ نہیں بنی۔چیئرمین کمیٹی میر کبیر احمد محمد شہی نے کہاکہ مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ ہر بندہ گھر نہیں بناسکتا،ملازم اپنی تنخواہ سے گھر نہیں بنا سکتا۔وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ 50 لاکھ گھر کیلئے وزیر اعظم نے بہت کام کیا، کامیاب ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے،چند پراجیکٹ ایسے ہیں جو چل رہے ہیں،ہم نے یہ تجویز بھیجی ہے کہ اونرشپ بنیادوں پر سرکاری ملازمین کیلئے گھر بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں