سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی اہلیہ سے انکم ٹیکس کی مد میں 15 لاکھ کی ریکوری کرلی گئی
کوئٹہ:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)بلوچستان نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی اہلیہ سے انکم ٹیکس کی مد میں 15 لاکھ کی ریکوری کرلی، بینک اکاؤنٹس اٹیچ کردئے،ذمہ دار ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس بلوچستان نے کاروائی کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری کی اہلیہ سے15 لاکھ سے زائد کاانکم ٹیکس ریکور کرتے ہوئے تمام بینک اکاؤنٹس اٹیچ کردئے ہیں ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان طلحہ مسعود کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان کی اہلیہ کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 140)1)کے تحت نوٹس جاری کیا گیا جس کے مطابق ان سے سال 2015 کے واجب الادا ٹیکس کی ریکوری کا مطالبہ کیا گیا اور بعدازاں اکاؤنٹس اٹیچ کرکہ ٹیکس ریکوری کرلی۔
Load/Hide Comments


