حکومت 2006سے ہمارے سا تھ نا انصا فی اور ظلم کر رہی ہے،لوکل بس ایسوسی ایشن
کوئٹہ: متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن کوئٹہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی محمد اسحاق با زئی منعقد ہو ا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے شیر احمد بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ 2006سے ہما رے ٹر انسپورٹروں کے سا تھ نا انصا فی اور ظلم کر رہی ہے 2006میں 61برگیڈ میں انتظامیہ اور اعلی آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا تھاکہ تین مہینے کے اندر اندر بس ٹر مینلز بنا کر آپ ٹر انسپورٹر وں کے حوالے کریں گئے اسے کے بر عکس عا رضی طورپر رمزے روڈاور سرکلر روڈ پر آڈہ بنایا گیا جس پر ابھی پھر انتظامیہ ایک ڈرامہ رچا رہی ہے،انہوں نے کہاکہ کا لون روڈ سے بھی ہما ری بسو ں کو ہٹا دیا گیا جس کی ہم مذ مت کر تے ہیں اور حکومت وقت کو آگاہ کر نا چاہتے ہیں کہ لوکل ٹرنسپورٹروں کو زیا تی کا نشا نہ بنا یا جارہا ہے لہذا اس اجلاس کے تو ست سے لو کل ٹرانسپورٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کا لون روڈ پر کسی بھی صورت نہیں جائیں گے ا گر کا نون روڈ اور سر کلر روڈ پر ہمیں روکا گیا تو مجبوراً کوئٹہ شہر کے روڈوں کو بلاک کر کے احتجاج کریں گے جسکی تمام تر ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہو گی۔


