حب میں آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریکٹر‘ رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم‘ نوجوان جاں بحق‘ 2افراد زخمی

حب/ اوتھل/ اورماڑہ(نمائندگان انتخاب)حب شہر میں RCDشاہراہ پر تیز رفتار ٹریکٹر،رکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق،جبکہ دو زخمی ہو گئے،ز خمیوں اور نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں ابتدائی طبی امداد دینے بعد کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان اور زخمی کا تعلق حب کے علاقہ جام کالونی سے بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب مینRCDشاہراہ پر تیز رفتار ٹریکٹر،رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 14سالہ زید ولد محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر ساتھی نوید ولد سراج اور الطاف ولد گل محمد زخمی ہوگئے جنہیں فور ی طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچایاگیا جبکہ حادثے میں جاں بحق نوجوان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی حادثے میں جاں بحق نوجوان اور زخمی کا تعلق حب کے علاقہ جام یوسف کالونی سے بتایا جاتا ہے۔مین آر سی ڈی قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب اوتھل سے کراچی جانے والی الوہاب بس اور ٹرک میں تصادم گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس اور لسبیلہ ویلفیئر کی ایمبولینس میں سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی زخمیوں میں ویرسی مل،کمار لال،رحمت اللہ، جان محمد،حسین بخش اور چھ خواتین بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں دبئی مسجد کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔کراچی سے تربت جانے والی کارنمبرBRS-285نے اورماڑہ کے قریب ہڈکے مقام پرایک موٹرسائیکل سواربودوولدامیت سکنہ ہڈتحصیل اورماڑہ کوانتہائی تیزرفتاری کے باعث کچل ڈالامرحوم محکمہ فشریزڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھاکارحادثے میں شہناززوجہ راشد اوربچکندبنت راشدساکنان بہمن تربت معمولی زخمی ہوگئے حادثے کے فوراًبعدصدرپولیس کے ایس ایچ او سدھیراحمداپنے گشتی ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر حادثے میں نعش اورزخمیوں کو فوری طورپردرمان جاہ اسپتال پہنچادئیے اورماڑہ صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں