مریم نواز کو سرجری کی بہترین سہولیات دینگے، یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پیشکش کرتے ہوئے کہا انہیں پاکستان میں سرجری کی بہترین سہولیات دیں گے، مریم نواز نے چند روز قبل کہا تھا میری سرجری پاکستان میں نہیں ہوسکتی، تھائیرائیڈز کا عارضہ ہے جس کی سرجری ہونی ہے۔

مریم نواز کے بیان پر یاسمین راشد نے کہا پاکستان میں ہر طرح کی سرجری ہو رہی ہے، مریم نواز مجھ سے رابطہ کریں میں ہر طرح کی سرجری کروا دوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں