شیخ رشید علی زیدی اور زلفی بخاری کا گوادر کا دورہ
گوادر)انتخاب نیو ز) وفاقی وزراء وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر میرین ٹائم افیئرز علی زیدی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ ہائی کمشنر ماؤنٹین نے اج گوادر شہرکا دورہ کیا کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون نے گوادر ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا. اور گوادر پہنچنے پر انکا خیرمقدم کیا. وفاقی وزراء کے حالیہ دورہ گوادر کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے اور گوادر میں سی پیک پروگرام کے تحت جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار سے اگاہی حاصل کرنا اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے اور عوامی نمائندوں سے مل کر قابل عمل تجاویز بناناشامل ہے. چیرمن گوادرپورٹ نصیر احمد شاہ کاشانی ڈپٹی کمشنر گوادرمیجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون نے وفاقی وزرا کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی اور انہیں گوادر پورٹ کی جلد از جلد فعال کرنے میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے بلوچستان کی ترقی کے عمومی اور گوادر کے خصوصی ترقی کے لئے انکے وژن سے وزرائکو آگاہ کیا بین الاقوامی سطح پر گوادر کو بہترین بندرگاہ بنانے کی وفاقی حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کے عزم کے اظہار کا یقین دلایا. وفاقی وزرا اور برٹش ہائی کمشنر نیڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون کی رفاقت میں سنگھار ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ سن سیٹ پارک کا نظارہ دیکھا اور اس سے محظوظ ہوئے بعد ازاں وفاقی وزراء کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا


