اگلے 2 ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے، ٹرمپ

واشنگٹن،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے سبب اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس میں بریفنگ میں ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔وائٹ ہاوس نے کورونا سے ڈھائی لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا،صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاوچی نے تصدیق کی کہ ملک کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امریکا میں گزشتہ روز کورونا بیماری سے 741 افراد ہلاک ہوئے جس سے مجموعی تعداد تین ہزار 882 ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔ٹرمپ نے کہاکہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب نیویارک کا سینٹرل پارک اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں