برج عزیز ٖڈیم، عوام دشمن منصوبہ قبول نہیں، معتبرین کاجرگہ

نوشکی(نامہ نگار)برج عزیز خان ڈیم کے خلاف کلی شریف خان میں سابق ایم پی اے نوشکی میر شبیر احمد بادینی کے رہائش گاہ پر جرگہ کا انعقاد کیا گیا جسمیں مینگل بادینی جمالدینی ماندائی و دیگر قبائل کے معتبرین و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی جرگہ کی صدارت جرگہ کمیٹی کے سربراہ سردار آصف شیر جمالدینی نے کیا اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار آصف شیر جمالدینی. سردار نادر خان بادینی. سردار چنگیز خان مینگل میر شبیر احمد بادینی میرخورشید جمالدینی میرافضل خان مینگل سردار رسول خان ڈائی زی مینگل میر ثناء اللہ جمالدینی حاجی منظور احمد مینگل میر محمد اعظم ماندائی حافظ مطیع الرحمن مینگل فاروق بلوچ اور حافظ عبداللہ گورگیج نے کہا کہ برج عزیز خان ڈیم نوشکی و چاغی کے عوام و قبائل کے لئے کالا باغ ڈیم ثابت ہوگی سیلابی پانیوں کے لیے عالمی اصول و قوانین موجود ہے جن کی وجہ سے دشمن ملک ہندوستان بھی پاکستان آنے والے سیلابی پانی و دریاؤں کے پانی نہیں روک سکتی جبکہ بدقسمتی سے بلوچستان میں ہماری اپنی حکومت ہماری پانی روک کر ہماری معاشی قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ و ملحقہ علاقوں کے سیلابی پانی سے صدیوں سے نوشکی اور چاغی کے کئی کلومیٹر زرعی?راضیات آباد ہوتے چلے آرہے ہیں اور نوشکی و چاغی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن الحاج سخی دوست جان نوتیزئی نے اپنے دور میں صوبائی اسمبلی سے برج عزیز خان ڈیم کے خلاف قرار داد منظور کروائی تھی انہوں نے کہا کہ برج عزیز خان ڈیم کے خلاف نوشکی و چاغی کے قبائل و سیاسی جماعتیں سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں اور ہم اس عوام دشمن منصوبے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے جرگہ میں برج عزیز خان ڈیم کے 28فروری بروز اتوار کو قبائل و آل پارٹیز و زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے نوشکی بازار میں میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا نوشکی کے عوام سے جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں