مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیا جائے‘ شہباز شریف

لاہور،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نیکہا ہے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیا جائے،ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے اور صوبوں کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو دن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ شدید پریشانی کا باعث ہے،کورونا مریضوں کی تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل ہونا سنگین صورتحال کا اعلان ہے،جب تک حکومت کورونا کے ٹرینڈ کو سمجھے گی بہت دیر ہوچکی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو نظرانداز کیاجانا مجرمانہ عمل اور بے حسی کی انتہاء ہے،صوبوں کووسائل کی فراہمی اور ان کی تقسیم کے طریقہ کار پر تاحال وضاحت نہیں۔انہوں نے کہا کہ فروری میں اسلام آباد سمیت تمام صوبوں نے حفاظتی لباس مانگا تھا لیکن وزیراعظم نے انکار کردیا،افسوس وزیراعظم اور ان کی ٹیم اب تک یہ بنیادی کام بھی نہیں کرپائی،فروری میں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کو 2.5 ارب روپے مل جاتے تو آج حالات اتنے خراب نہ ہوتے،صوبے دہائی دیتے رہ گئے، وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے ضروری اشیاء کی منظوری نہ دے کر مجرمانہ غفلت کی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply