امریکا آزاد دنیا کی قیادت کیلئے واپس آگیا، بورس جانسن

واشنگٹن :برطانوی وزیر اعظم بورس جانس نے کہا ہے کہ امریکا آزاد دنیا کی قیادت کیلئے واپس آگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی دوستوں کا ساتھ دینے کیلئے اتحادی بھی تیارہیں، دنیاکے مشکل ترین مقاصد کے حصول کیلئے امریکا کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں،ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ ریکوری کا ایک عالمی نظام بنایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں