نوشکی میں بجلی کی 21گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ.
کل بروز سموار نوشکی میں واپڈا کے خلاف مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی زمیندار ایکشن کمیٹی
زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میر محمد اعظم ماندائی کے سربرائی میں امین الدین روڈ سے کیسکو کے نارواسلوک و طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں زمینداروں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی شرکاء نے واپڈا اور صوبائی و وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کیا
ریلی میر گل خان نصیر چوک پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کیا اسموقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد اعظم ماندائی میرخورشید جمالدینی. حاجی شاہ زمان جمالدینی اور بیبرگ بلوچ نے کہا کہ سو فیصد ریکوری کے باوجود نوشکی میں 21گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ عوام اور زمینداروں کے خلاف گہری سازش اور معاشی قتل کا منصوبہ ہے واپڈا حکام ہمیشہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ کرکے اپنی معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے عوام کو احتجاج پر مجبور کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ جو زمیندار اور صارف بجلی کی بل ادا نہیں کرتے ہیں انکی کنکشن منقطع کردیئے جائیں لیکن ایسا اس لیے نہیں ہوتا ہے کہ واپڈا کے احکام بالا سے لیکر ادنی ملازم تک سب چور ہیں اور اپنی چوری چھپانے کیلئے بجلی کی فیڈرز کو ٹو فیز کرتے ہیں اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو بڑھا کر علاقے میں زراعت پیشہ افراد کو لاکھوں کروڑوں کے نقصان پہنچاتے ہیں انہوں کہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کل بروز سوموار نوشکی میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی آر سی ڈی شاہراہ پر نوشکی کوئٹہ. مستونگ قلات خضدار. دالبندین تفتان. خاران کے روٹس پر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا انہوں نے ٹرانسپورٹرز حضرات سے اپیل کی کہ وہ کل اپنی گاڑیاں روڈ پر نہ نکالیں اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے زمیندار ایکشن کمیٹی و اہلیان نوشکی کے ساتھ تعاون کریں


