اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، استعفے کا مطالبہ
تل ابیب: اسرائیلی اوزیر اعظم کے مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے مخالفین مالی بدعنوانیوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں غفلت برتنے کے مسئلے کو لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے لیکن اس کے باوجود نیتن یاہو کے گھر کے سامنے بات بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ گذشہ کئی ماہ سے بنیامین نیتن یاہو کے مخالفین ہفتے وار احتجاجی ریلیوں میں ان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، نیتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہی کا الزام ہے۔
Load/Hide Comments


