طالبان فروری دو ہزار بیس کے وعدے پر پورا نہیں اتر رہے،نیٹو
برسلز:سیکرٹری جنرل نیٹو نے افغانستان میں افواج کی موجودگی کی متعلق کہا ہے کہ طالبان فروری دو ہزار بیس کے وعدے پر پورا نہیں اتر رہے، نیٹو ضرورت سے زیادہ افغانستان میں نہیں رہناچاہتا غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹوہیڈ کوارٹرزبرسلز میں نیٹو کیوزرائیدفاع کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرائیدفاع نے افغانستان اور عراق میں نیٹو مشنزپر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل نیٹواسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹونے افغانستان سے انخلا کی تاریخ کی توثیق نہیں کی ہے، ہم افغانستان میں حالات کاجائزہ لیرہیہیں، اجلاس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان فروری دو ہزار بیس کے وعدے پر پورا نہیں اتر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نیٹو کا مزید کہنا تھا کہ تمام اتحادی ابھی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں، نیٹو ضرورت سے زیادہ افغانستان میں نہیں رہناچاہتا۔
Load/Hide Comments


