کوئٹہ، 10سالہ بچے کے قتل کیخلاف شمع بردار ریلی کا انعقاد
کوئٹہ:10سالہ بچے کی قتل کا معاملہ،سول سوسائٹی کی جانب سے بچے کے گھر تک شمع بردار ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے بچے کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قرارواقعی سزا دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 10سالہ شیر علی کو جس بے دردی سے قتل کرکے جلایاگیا وہ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں،بے دردی سے ایک معصوم بچے کو قتل کرنے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔اتوار کے روز ہزارہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے 10سالہ شیر علی کو بے دردی سے قتل کرنے کرنے کے خلاف سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے زیراہتمام ہزارہ ٹاون سے 10سالہ بچے شیر علی کے گھر تک شمع بردار ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ 10سالہ بچے شیر علی کے قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے،شیر علی کو جس بے دردی سے قتل کرکے جلایاگیا وہ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ریلی کے شرکاہاتوں میں شیر علی کے تصاویراٹھائے ہزارٹاون میں گشت کی کچھ رو ز قبل تاوان نے ملنے پر 10سالہ بچے شیر علی کو بے دردی سے قتل کرکے جلادیا گیا تھا۔


