عمان میں دس ممالک کے مسافروں کا 15روز کے لیے داخلہ معطل
مسقط:خلیجی سلطنت عمان نے کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سوڈان اور لبنان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کا داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمانی حکومت نے جن ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کی ہے، ان میں سوڈان، لبنان، برازیل، جنوبی افریقا، نائجیریا،تنزانیہ، گھانا، ایتھوپیا، گنی اور سیرالیون شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


