امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کی اجاز ت

واشنگٹن:ٹرمپ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کی اجازت دے دی،امریکی سپریم کورٹ میں دی گئی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی،فیصلے کے بعد مین ہٹن کے پراسیکیوٹرز کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات دستیاب ہو جائیں گی، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کوطویل عرصے سے جاری وچ ہنٹنگ قرار دے چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں