گورنر سے مستونگ کے زمینداروں کے وفد کی ملاقات، برقی قلت کے باعث صورتحال سے آگاہ کیا

کوئٹہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز یونین قلات ڈویژن کے صدر و زمیندار ورکر کمیٹی مستونگ کے سربراہ حاجی راوت خان رئیسانی کی سربرائی میں کانک پنچپائی کردگاپ کے زمینداروں کا ایک وفد جس میں ملک ظفر مینگل، ثناء اللہ سمالانی نزیر آحمد بنگلزئی، حاجی بابو ، ولی محمد رئیسانی، سراج آحمد محمد حسنی، ذکریا رخشانی و دیگر نےآج گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی۔۔۔زمینداروں کے وفد نے گورنر بلوچستان کو کیسکو کے سب ڈویژن کانک کے علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی و بیشی اور ہر چند روز بعد زرعی فیڈرز پر بجلی کو ٹو فیز کرنے کے حوالے سے زمینداروں کو درپیش مشکلات اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کروڑوں روپے کی تیار باغات و فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات سے تفصیلی طور آگاہ کر دیا۔۔۔انھوں نے گورنر بلوچستان سے کہا کہ بلوچستان اور بلخصوص مستونگ میں کاروبار کا اور ایک کوئی زرائع نہیں ہے 80 فیصد لوگوں کی روزی روٹی اور گزر بسر کھیتی باڈی کے شعبے سے وابسطہ ہے۔لیکن اب سبسٹڈی اور بجلی کی قلت اور بلوں کی عدم ادائیگی کے نام پر کیسکو انتظامیہ کاشکاروں  سے روزی روٹی کا واحد زریعیہ  زراعت کا جنازہ اٹھا کر صوبے کو مزید بے روزگاری اور بھوک و افلاس کی طرف دھکیلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔۔۔۔۔اس موقع پر گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان یاسین زئی نے زمینداروں کے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو بلوچستان میں زراعت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔۔انھوں نے کہا کہ کانک پنچپائی کردگاپ سمیت مستونگ کی دیگر تمام علاقوں میں زمینداروں کو بجلی کی بہتر ترسیل اور فراہمی کے لیے چیف انجئنیر کیسکو سمیت کیسکو کے دیگر حکام بالا سے زاتی طور پر  رابطہ کر کے اس مسلے کو انشاء اللہ جلد کیا جائے گا آخر میں مستونگ کے زمینداروں کی وفد کے سربراہ حاجی راوت خان رئیسانی نے گورنر بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں