بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار لاپتہ افراد بازیاب

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار لاپتہ افراد بازیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے مختلف اوقات میں لاپتہ ہوئے چار افراد واپس اپنے گھر پہنچ چکے ہیں، ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد میں عارف ولد ماسٹر راشد2019میں پیداراک سے لاپتہ دودا ولد ارشد دو سال سے لاپتہ فہد ولد ابراہم اور دولت ولد خدا بخش شامل ہیں، ان افراد کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں