نسیمہ احسان شاہ نے بی این پی(مینگل) میں شمولیت اختیار کرلی
کوئٹہ(انتخاب نیوز) احسان شاہ کی اہلیہ و سابقہ ایم این اے نسیمہ احسان شاہ بی این پی( مینگل )میں سردارا ختر مینگل کی قیادت میں شمولیت اختیار کی تفصیلات کے مطابق سینٹ کی امیدوار نسیمہ احسان شاہ نے کہا کہ ہم پارٹی کو مزید منظم کریں گے خواتین کے فلاح و بہبود کیلئے بی این پی کے پلیٹ فارم سے آواز اٹھائیں گے ایم پی اے ہاسٹل کے باہر سردار اختر مینگل کے ہمراہ نسیمہ احسان شاہ نے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنمائوں نے خیرمقدم کیا واضح رہے کہ نسیمہ احسان شاہ بی این پی عوامی کے سابقہ ایم این اے بھی رہے ہیں جو ایم پی اے سابقہ صوبائی وزیر احسان کی شاہ کی اہلیہ ہیں واضح رہےکہ نسیمہ احسان شاہ 2012 سے 2018 تک سینیٹر بھی رہی ہیں ۔
Load/Hide Comments


